بھارت (اُمت نیوز) مودی سرکار کے مظالم پر سکھوں نے ہتھیار اُٹھا لیے ہیں۔بھارتی پولیس کے ساتھ تصادم بھی ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق خالصتان کے حامی سکھوں اور پولیس میں امرتسر سے 25 کلومیٹر دور اجنالہ کے علاقے میں تصادم ہوا ہے۔
ملک میں نا انصافی اور شدت پسندی کےخلاف سکھ برادری میں شدید غم وغصہ پایا جاتا ہے۔
تنظیم ’وارث پنجاب دے‘ کے حامیوں نے اپنے رہنما طوفان سنگھ کی گرفتاری کے خلاف اجنالہ تھانے پر دھاوا بول دیاہے۔۔
بھارتی پولیس کے ساتھ تصادم میں پولیس اہلکار اور تنظیم کے کارکنان زخمی ہوئے ہیں۔
یہ بھی اطلاعات ہیں کہ بھارتی پنجاب میں خالصتان کے حامیوں نے اجنالہ پولیس اسٹیشن پر قبضہ کر لیا۔