کراچی(امت نیوز) وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہاہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک کی کامیابی کے لیے پوری قوم دعاگو ہے، افسوس ہے تحریک کا اعلان کرنے والوں کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں۔
انہوں نےلکھا کہ تحریک انصاف سندھ میں بھرپور طریقے سے اس تحریک کو کامیاب کرے، ہم ان کی بھرپور مدد کے لئے تیار ہیں اورفری پک اینڈ ڈراپ سروس بھی مہیا کر سکتے ہیں، صوبائی وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی صرف نام لکھوائے ۔
جیل بھرو تحریک کی کامیابی کے لۓ پوری قوم دعاگو ہے۔ افسوس تحریک کا اعلان کرنے والوں کی ٹانگیں کانپ رہیں ہیں۔ تحریک انصاف سندہ میں بھرپور طریقے سے اس تحریک کو کامیاب کرے ہم ان کی بھرپور مدد کے لۓ تیار ہیں۔ فری پک اینڈ ڈراپ سروس بھی مہیا کر سکتیں ہیں پی ٹی آئ صرف نام لکھواۓ۔
— Sharjeel Inam Memon (@sharjeelinam) February 25, 2023
دریں اثنا پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما و مشیرزراعت منظوروسان نے عمران خان کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ خان صاحب جیل بھرو تحریک تم سے نہیں ہوپائے گی، اب پھانسی لگاؤ تحریک شروع کرو، جیل بھرو تحریک دراصل عمران،گوگی،بزدرار بچاؤ تحریک ہے۔
منظوروسان نے اپنے بیان میں کہا کہ جیل بھروتحریک سے پہلے عمران خان اور شیخ رشید نے کہا تھا کہ سب سے پہلے گرفتاری وہ دیں گے، مگر گزشتہ روز شیخ رشید سسرال جانے کی بجائے اپنی گاڑی میں بیٹھ کرپتلی گلی سے بھاگ کر گھر روانہ ہوگئے اور عمران خان گرفتاری دینے کے بجائے خود عدالتوں سے ضمانت لیکر آگئے