ٹوئٹر نے مزید ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کردیا

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر نے اپنے مزید ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کردیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایلون مسک کی کمپنی ٹویٹر پہلے ہی اپنے 70 فیصد سے زائد ملازمین کو نکال چکی تھی ۔اب مزید پچاس ملازمین کو نوکریوں سے برطرف کردیا گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق نوکری سے فارغ کیے جانے والے ملازمین ٹوئٹر کی انجینئرنگ ، ایڈورٹائزنگ اور ٹوئٹر ایپ کی ٹیم کا حصہ تھے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کو حالیہ برسوں میں نمایاں چیلنجز کا سامنا ہے، جس میں صارفین کی کم ہوتی تعداد اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز جیسے فیس بک، انسٹاگرام اور ٹک ٹاک سے مقابلہ ہے
۔ کمپنی کی آمدنی میں بھی کافی کمی آئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں ایلون مسک نے ٹوئٹ کرتے ہوئے انتباہ جاری کی تھی کہ کمپنی مالی نقصان میں جارہی ہے،ہوسکتا ہے کہ ٹوئٹر بینک کرپٹ میں ہوجائے۔
اخراجات کم کرنے کے لیے ایلون مسک نے ٹوئٹر کے سان فرانسسکو کے دفتر کی 100 سے زائد نایاب اشیاء آن نیلامی کردی تھی۔