اٹلی واقعہ،دو پاکستانیوں سمیت تین افراد گرفتار

اٹلی(اُمت نیوز)انسانی اسمگلنگ کے الزام میں کشتی الٹنے کے واقعے میں 64 افراد کی ہلاک ہوئے ہیں
جبکہ انسانی اسمگلنگ میں ملوث ہونے کے الزام میں پولیس نےتین افراد کو گرفتار کر لیا۔
غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں سے ایک ترک باشندہ جبکہ 2 کا تعلق پاکستان سے بتایا گیا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان نے غیرقانونی مہاجرین کو خراب موسم کے باوجود کشتی میں سوار کر کے ترک شہر ازمیر سے اٹلی کیلئے روانہ کیا تھا
پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزمان نے کشتی میں سوار مسافروں سے اٹلی پہنچانے کیلئے فی کس 8 ہزار 500 ڈالر وصول کیے تھے۔