افغانستان(اُمت نیوز)افغانستان میں سکیورٹی فورسز نے داعش کے اہم کمانڈر کو ہلاک کردیا گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق افغانستان میں سکیورٹی فورسز نے داعش کے خلاف آپریشن کیا، آپریشن میں قاری فاتح ساتھی سمیت ہلاک ہوگیا ہے۔
طالبان حکومت کے ترجمان کاکہنا ہےکہ کابل میں سفارتی مشنز اور مساجد پرہوئے حملوں کا قاری فاتح ماسٹرمائنڈبھی تھا ۔
گزشتہ سال جولائی میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی ایک رپورٹ میں فاتح کو داعش کا ایک اہم رہنما قرار دیا گیا تھا۔
جس پر بھارت، ایران اور وسطی ایشیا میں فوجی کارروائیوں کا الزام عائد کیا گیا تھا
داعش غیر ملکیوں، مذہبی اقلیتوں اور سرکاری اداروں پر حملے کرتے ہوئے طالبان کی حکمرانی کے لیے سب سے بڑا سیکورٹی چیلنج بن کر ابھرا ہے۔