المینا علییتش نے فروری 2015 میں شوہر اور بچوں کے ساتھ شام کا سفر کیا تھا،فائل فوٹو
 المینا علییتش نے فروری 2015 میں شوہر اور بچوں کے ساتھ شام کا سفر کیا تھا،فائل فوٹو

داعش کی مدد کرنے پرڈینش خاتون کو 4سال قید،شہریت ضبط

ڈنمارک کی ضلعی عدالت نے2021 میں شام کے حراستی کیمپ سے نکالی گئی بوسنیائی نژاد ڈینش خاتون کو داعش کےعسکریت پسندوں کی مدد کرنے کے الزام میں چار سال قید کی سزا سنائی اور اس کی ڈنمارک کی شہریت ضبط کر لی۔

تفصیلات کے مطابق 38 سالہ المینا علییتش نے فروری 2015 میں شوہر اور بچوں کے ساتھ شام کا سفر کیا اور داعش کے گڑھ رقہ شہر میں گھریلو خاتون کے طور پر کام کیا۔

المینا علییتش، جو ابھی تک بوسنیا کی شہریت رکھتی ہے، نے عدالت میں اعتراف کیا کہ اس نے گھریلو خاتون کے طور پر کام کر کے مسلح گروپ کی مدد کی۔

المینا کے وکیل کے مطابق ابھی اس فیصلے کے خلاف اپیل کرنے کا فیصلہ نہیں کیا گیا۔

2021 میں تین خواتین اور14 بچوں کو شام کے حراستی مرکز سے ڈنمارک منتقل کیا گیا تھا۔ ڈنمارک پہنچنے پر، خواتین کو گرفتارکرلیا گیا تھا۔