28 فروری 2023 کو کراچی میں جاپانی قونصل جنرل جناب اوداگیری توشیو نے جاپانی شہنشاہ عزت مآب ناروہیتو کی
63ویں سالگرہ کی تقریب کی میزبانی کی۔ تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لگ بھگ 600
افراد نے شرکت کی جن میں غیر ملکی سفارتکار، صوبائی وزراء، معروف سیاستدان، سرکاری عہدیداران، کاروباری، ادبی
اور تعلیمی شعبوں سے منسلک شخصیات شامل ہیں۔
اس موقع پر مہمان خصوصی گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور وزیرتوانائی، امتیاز احمد شیخ بھی موجود تھے۔ اپنے خطاب میں امتیاز شیخ نے جاپانی عوام کو انکے قومی دن کے موقع پرمبارکباد دی۔ انہوں نے حکومت جاپان کی جانب سے سیالب کے متاثرین کے لئے دی جانے والی امداد پر انکا شکریہ ادا کیااور قدرتی آفات کے نقصانات سے بحالی کی جدو جہد میں جاپان کے ساتھ مل کر کام کرنے کا عزم ظاہر کیا۔
تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے جاپانی قونصل جنرل، جناب اوداگیری نے مہمانوں کا خیر مقدم کیا اور قومی دن
منانے کی اہم تقریب کی پہلی مرتبہ میزبانی کرنے پر خوشی کا اظہار کیا۔ جاپان اور پاکستان کے دوطرفہ تعلقات کی
تاریخی اہمیت بیان کرتے ہوئے انہوں نے سیالب متاثرین کے لئے حکومت جاپان کی 77 ملین امریکی ڈالرز کی امداد کا
ذکر کیا۔ جاپانی قونصل جنرل نے دونوں ممالک کے دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے جاپانی عزم کو دہرایا۔
تقریب کا اختتام کیک کاٹنے کی رسم سے ہوا جس کے بعد شرکاء کو مذیدار جاپانی اور پاکستانی کھانے پیش کئے گئے جن
میں سوشی بنانے کا براہ راست مظاہرہ بھی شامل تھا۔