ترکی(اُمت نیوز)ترک صدر نے 14 مئی کو عام انتخابات کرانے کا اعلان کردیا ہے۔ ترکیہ میں تباہ کن زلزلے کے باوجود صرف تین ماہ بعد پولنگ ہوگی
پارلیمنٹ میں اپنی حکمراں جماعت آق کے قانون سازوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ قوم 14 مئی کو وہ کرے گی جو ضروری ہوگا۔
انقرہ سے عرب میڈیا کے مطابق صدر طیب اردوان نے اس موقع پر کہا کہ حکومت زلزلے کے بہانے صدارتی، پارلیمانی انتخابات کی تاریخ مؤخر کرنے کا نہیں سوچ رہی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ترکیہ میں صدارتی، پارلیمانی انتخابات زلزلے کے باوجودمقررہ وقت پر ہوں گے۔
صدر اردوان کا مزید کہنا تھا کہ صدارتی، پارلیمانی انتخابات کےلیے تجویز کردہ 14 مئی کی تاریخ حتمی ہے۔
گذشتہ ماہ تباہ کن زلزلے کے بعد سے صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کے انعقاد کے ممکنہ وقت کے بارے میں متضاد اشارے مل رہے تھے،
کچھ ماہرین کا خیال تھا کہ انھیں اس سال کے آخر تک ملتوی کیا جاسکتا ہے یا 18 جون کو شیڈول کے مطابق منعقد کیا جاسکتا ہے۔