سعودی عرب اوربرطانیہ کے درمیان دفاعی سمجھوتے پر دستخط

سعودی عرب (اُمت نیوز)سعودی عرب اوربرطانیہ کے درمیان دفاعی سمجھوتے پر دستخط کیے گئے ہیں۔
تفصیلات کےمطابق سعودی عرب کے وزیردفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے گزشتہ روز دارالحکومت الریاض میں برطانیہ کے وزیر دفاع بین والس سے ملاقات کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق اس ملاقات کے دوران میں ایف سی اے ایس پروگرام میں سعودی عرب کی شرکت کے حوالے سے ایک سمجھوتے پر دست خط کیے گئے ہیں۔
فیوچرکمبیٹ ایئرسسٹم کا اعلان سب سے پہلے 2017 میں فرانسیسی صدرعمانوایل ماکروں اور اس وقت کی جرمن چانسلر اینجیلامیرکل نے کیا تھا۔
اسے 2040 سے یوروفائٹر اور داسالٹ رافیل کی جگہ انسان بردار اور بغیر پائلٹ کے امتزاج پرمبنی طیاروں کی تیاری کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔