ڈالر کی اونچی اڑان،انٹربینک میں ایک ہی دن میں 18 روپے مہنگا

کراچی (امت نیوز) ڈالر کی اونچی اڑان، انٹر بینک میں ایک ہی دن میں ڈالر 18 روپے 89 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 285 روپے سے بھی تجاوز کرگیا۔

انٹر بینک میں ڈالر 266 روپے 11 پیسے سے بڑھ کر 285 روپے پر پہنچ گیا۔ 3 کاروباری روز میں ڈالر 25 روپے 8 پیسے مہنگا ہوچکا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ درآمدی بل کی طلب پر ڈالر مہنگا ہو رہا ہے۔