فائل فوٹو
فائل فوٹو

اضافی سرچارج انہی سے وصول ہونگے،جن لوگوں نے بل دیے ہیں،چیئرمین نیپرا

اسلام آباد: چیئرمین نیپرا توصیف فاروقی نے بجلی صارفین پر اضافی سرچارج لگانے کی درخواست پر سماعت کے دوران استفسار کیا کہ کیا اتھارٹی اضافے کی درخواست مسترد کر سکتی ہے ؟ اگر ہم نے صرف منظور کرکے دینا ہے تو ہمارے بہت سے تحفظات ہیں،جن لوگوں نے بل دیے ہیں یہ 3 روپے 39 پیسے انہی سے وصول ہونگے،جن لوگوں نے بل نہیں دینے ہوتے وہ اب بھی مسکرا کر دیکھ رہے ہیں۔

نیپرا میں بجلی صارفین پر اضافی سرچارج لگانے کی درخواست پر سماعت ہوئی ،چیئرمین نیپرا توصیف فاروقی نے درخواست پر سماعت کی، حکام نیپرانے کہاکہ بجلی فی یونٹ پر3روپے 82پیسے سرچارج کی درخواست کی ، بجلی پر 43پیسے پہلے ہی سرچارج وصول کئے جا رہے ہیں،بجلی فی یونٹ پر 3روپے 39پیسے مزید سرچارج کی درخواست کی گئی ، سر چارج کی وصولی مارچ سے جون 2023تک کی جائے گی۔

نیپرا نے اضافی سرچارج پر وفاقی حکومت کی درخواست پر تحفظات کا اظہارکیا، چیئرمین نیپراتوصیف ایچ فاروقی نے کہاکہ حکومت خود سرچارج عائد کر سکتی ہے تو نیپرا کے پاس کیوں آئی ؟پہلے تو وضاحت کی جائے کیا یہ ہمارا اختیار ہے،وزارت توانائی نے کہاکہ وفاقی حکومت جو بھی منظوری دے گی اس کی ریگولیٹر سے منظوری ضروری ہے۔

چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی نے استفسار کیاکہ کیا اتھارٹی اضافے کی درخواست مسترد کر سکتی ہے ؟ اگر ہم نے صرف منظور کر کے دینا ہے تو ہمارے بہت سے تحفظات ہیں،جن لوگوں نے بل دیے ہیں یہ 3 روپے 39 پیسے انہی سے وصول ہونگے،جن لوگوں نے بل نہیں دینے ہوتے وہ اب بھی مسکرا کر دیکھ رہے ہیں۔