بھارت کی جانب سے چمچہ گیری،روسی وزیر خارجہ نے جھاڑ پلا دی

نیو دہلی  (نیٹ نیوز) بھارت  ایک بار پھر سے دنیا بھر کے سامنے اپنی حرکتوں کی وجہ سے جگ ہنسائی کا باعث بن رہا ہے ۔  تفصیلات کے مطابق بھارت میں اس وقت جی 20 سمٹ جاری ہے جس میں بھارت کی جانب سے چمچہ گیری کی گئی تو روسی وزیر خارجہ نے  اسی وقت جھاڑ پلا دی ، جس کی ویڈیو اس وقت پوری دنیا میں وائرل ہو رہی ہے ۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ روس کے وزیرِ خارجہ سرگئی لیوروف اپنی سیٹ سے اٹھے اور  اسٹیج پر جانے لگے تو  ایک بھارتی سرکاری اہلکار صرف راستہ دیکھانے کیلئے ان کے ساتھ تیز تیز چلنے لگا ، جس پر  روسی سفیر نے اہلکار کو جھاڑ پلائی اور کہ کہ مجھے راستے کا پتا ہے مجھے مت بتاو، بھارتی نمائندے کو روسی وزیرِ خارجہ سے معافی مانگنی پڑی۔