کراچی(اُمت نیوز)انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں آج کمی ہوئی ہے۔انٹربینک میں ڈالر 6.63روپےکم ہوا ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق 6.63روپےکمی کے بعد ملک میں ایک امریکی ڈالر کا بھاؤ 278.46ہے۔انٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر 285.9روپےپر بند ہوا تھا۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالرکا بھاؤ 5 روپے 50 پیسے کم ہوکر 282 روپے 50 پیسے کا ہے۔ گزشتہ روز کاروبار کے دوران انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر نے ریکارڈ توڑ اڑان بھری اور اس کی قیمت میں تیزی سے اضافہ ہوا جب کہ کاروبار کے اختتام پر ڈالر مجموعی طور پر 18 روپے 98 پیسے مہنگا ہوکر 285 روپے 9 پیسے پر بند ہوا تھا۔