راولپنڈی (اُمت نیوز) پاکستان سپر لیگ 8 کے19 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز اسکور کیے۔
جواب میںاسلام آباد یونائیٹڈ نے19 اوورز میں 4کے نقصان پر 204 رنز بنا کر میچ جیت لیا ۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے اعظم خان ناٹ آؤٹ 72 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ فہیم اشرف 41، ایلکس ہیلز 34، ریسی وین ڈر ڈوسین 22 اور کولن منرو 11رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
آصف علی دو گیندوں پر 10 رنز بنا کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا۔
کراچی کنگز کی جانب سے محمد عامر، عامر یامین ار تبریز شمسی نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل اس سے قبل کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز اسکور کیے۔
کراچی کنگز کی جانب سے کپتان عماد وسیم ناٹ آؤٹ 92 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ میتھیو ویڈ 13 رنز بنا کا ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔
کراچی کنگز ٹیم میںعماد وسیم کپتان، ایڈم روسنگٹن ،شرجیل خان،طیب طاہر،شعیب ملک،میتھیو ویڈ،عرفان خان،عامر یامین،اینڈریو ٹائی،محمد عامر،تبریز شمسی شامل ہیں۔
اسلام آباد یونائیٹڈ ٹیم میںشاداب خان کپتان، ایلکس ہیلز،کولن منرو،راسی وین ڈیر ڈوسن،اعظم خان ،آصف علی،فہیم اشرف،مبصر خان،ٹام کرن،حسن علی،رومان رئیس