کلبھوشن یادیو پر بنائی گئی پاکستانی فلم کا ٹیرز ریلیز

ایکشن فلم "ڈھائی چال" میں شمعون عباسی، ہمایوں اشرف اور عائشہ عمرنے مرکزی کردار ادا کیا ہے

               
March 4, 2023 · قومی

لاہور (ویب ڈیسک) بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی دہشت گردانہ کارروائیوں پر بنائی گئی پاکستانی ایکشن فلم “ڈھائی چال” کا ٹیزر جاری کردیا گیا، فلم میں شمعون عباسی، ہمایوں اشرف، عائشہ عمر سمیت دیگراداکار شامل ہیں۔
فلم بھارت کی پاکستان میں مداخلت اور بھارتی جاسوس کلبھوشن یادو کی دہشت گرد کارروائیوں پر بنائی گئی ہے

فلم کی ہدایات تیمور شیرازی نے دی ہیں جبکہ اس فلم کی کہانی فرحین چوہدری نے لکھی ہے، پاکستانی فلم ڈھائی چال کو ڈاکٹر عرفان اشرف نے پروڈیوس کیا ہے، فلم رواں برس مئی میں ریلیز کی جائے گی۔