زہریلی دوا سے ازبکستان میں ہلاکتیں،بھارتی کمپنی کے3عہدیدارگرفتار

نئی دہلی(انٹرنیشنل ڈیسک)ازبکستان میں بھارت کی زہریلی دوا سے 18 بچوں کی ہلاکت پر بھارتی دوا ساز کمپنی کے تین عہدیداروں کو گرفتار کرلیا گیا۔تینوں کو بھارتی دارالحکومت نئی دہلی سے اغوا کیا گیا

بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی پولیس نے دو ا ساز کمپنی نوئیڈا کے تین عہدیداروں کو گرفتار کر لیا جب کہ کمپنی کا مالک اور سیکرٹری فرار ہوگئے۔ اس کمپنی کے کھانسی کے سیرپ کو پینے سے ازبکستان میں 18 بچے زندگی کی بازی ہار گئے تھے

بھارتی کمپنی نے یہ دوائیں مئی 2021 میں ازبکستان بھیجی تھیں اور گزشتہ برس دسمبر میں ایک رپورٹ میں 18 ایسے بچوں کی نشاندہی ہوئی تھی جو یہ دوا پینے سے موت کے منہ میں چلے گئے

واقعے کے ازبکستان میں بھارتی کمپنی پر پابندی عائد کردی گئی تھی اور ازبکستان نے مودی سرکار سے اس مجرمانہ غفلت کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ بھی کیا تھا۔

عالمی ادارۂ صحت نے بھی جانچ پڑتال کے بعد بھارتی کمپنی کی اس دوا کو ناقص قرار دیتے ہوئے بچوں کی ہلاکت کا ذمہ دار اسی سیرپ کو قرار دیا تھا۔

اس سے قبل افریقی ملک گیمبیا میں بھی بھارتی کمپنی کی کھانسی کی دوا پینے سے 60 سے زائد بچے ہلاک ہوگئے تھے۔