کراچی(امت نیوز)پاکستانی نژاد امریکی ڈاکٹر سلمان خان نے میراتھن مقابلوں 6 میڈل جیت کر تاریخ رقم کردی ۔سلمان خان پہلے پاکستانی نژاد شہری ہیں جو دنیا کے 6 اہم ترین میراتھن مقابلوں کو مکمل کرنے میں کامیاب رہے۔
بوسٹن، لندن، برلن، شکاگو، نیویارک اور ٹوکیو میراتھن مقابلوں کو مکمل کرنے والے افراد کو ایبٹ سکس اسٹار میڈل دیا جاتا ہے۔
سلمان خان نے سب سے پہلے بوسٹن میراتھن میں شرکت کی تھی اور اس کے بعد ہی انہوں نے سکس اسٹار میڈل کو اپنے نام کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
5 مارچ کو ہونے والے ٹوکیو میراتھن میں مجموعی طور پر 11 پاکستانیوں یا پاکستانی نژاد امریکی و برطانوی شہریوں نے شرکت کی جس میں 5 خواتین بھی شامل تھیں، ٹوکیو میراتھن ریس مکمل کرکے سلمان خان ایبٹ سکس اسٹار میڈل کے حقدار بنے۔
سلمان خان کے علاوہ ٹوکیو اولمپکس میں حامد بٹ، رابعہ نعیم، عائشہ قمر، فہد مختار، پریم کمار، ہما رحمان، فواد کریم، عائشہ اختر، حسن تاجدار اور سارہ لودھی نے شرکت کی۔
"It means a lot to me and my country as I would be the first Pakistani to achieve this milestone."
Salman Khan will become the world’s first Pakistani Six Star Finisher when he crosses the line in Tokyo.
Read the story of his Six Star journey.👇🏻
— Abbott WMMajors (@WMMajors) March 4, 2023
ٹوکیو میراتھن ریس سے قبل ایک انٹرویو کے دوران سلمان خان نے کہا کہ ‘سکس اسٹار میڈل میرے اور میرے ملک کے لیے بہت اہم ہے کیونکہ میں اس سنگ میل کو حاصل کرنے والا پہلا پاکستانی ہوں گا
انہوں نے کہا کہ اگر ممکن ہوا تو وہ 2024 میں پیرس اولمپک میراتھن مقابلے میں شریک ہونا پسند کریں گے۔