بنگلا دیش (اُمت نیوز) بنگلا دیش میں روہنگیا پناہ گزین کیمپ میں آگ لگنے سے ہزاروں افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔
کمشنر میزان الرحمٰن کاکہنا ہے کہ گزشتہ روز مقامی وقت کے مطابق دوپہر 2 بج کر 45 منٹ پر کٹو پالونگ، کاکس بازار کے کیمپ نمبر 11 میں لگی
جو کہ دنیا کی سب سے بڑی پناہ گزینوں کی بستیوں میں سے ایک ہے۔
آگ نے تیزی سے پناہ گزینوں کے بانس اور ترپالوں سے بنے گھروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا
، آگ کے نتیجے میں تقریباً 2 ہزار گھر جل کر راکھ ہوگئے جس کے نتیجے میں 12 ہزار افراد کھلے آسمان تلے آ گئے۔
رپورٹس کے مطابق آگ پر قابو پالیا گیا ہے،آگ لگنے کی وجہ تاحال واضح نہیں ہے اور نہ ہی کسی جانی نقصان کی اطلاع ہے۔