راولپنڈی ( اُمت نیوز ) پاکستان سپر لیگ کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے باؤلنگ کوچ عمر گل کا کہنا ہےکہ ٹیم کو دعا اور پرفارمنس کی ضرورت ہے، ٹیم آن پیپر اچھی لگ رہی ہے، بیٹسمین رنز نہیں بنا پا رہے ہیں۔
عمر گل کا کہنا تھا کہ میچ میں ٹیم کی پرفارمنس پاورپلے میں اچھی نہیں رہی، میچ میں عمراکمل ٹیم کوواپس لے کر آئے اور ٹیم نے بیٹنگ میں اچھا کم بیک کیا، اوڈین سمتھ نے اپنی فیلڈنگ پوزیشن کے خلاف باؤلنگ کی جس پر رنز پڑ گئے۔
عمر گل نے کہا کہ 60 فیصد پلان ٹیم نے نافذ کر دیا تھا لیکن میچ کے آخری مرحلے میں اپنے پلان سے ہٹ گئے، جیسن رائے اور افتخار احمد سے پرفارمنس کی توقع تھی لیکن پرفارمنس دے نہیں پائے،
ٹیم کا کمبی نیشن نہیں بن پارہا، غیر ملکی کھلاڑی بھی پرفارمنس نہیں دے رہے، محمد نواز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف اچھی باؤلنگ کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ دیگر فرنچائزز بطور ٹیم پرفارمنس دے رہی ہیں لیکن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بطور ٹیم پرفارمنس نہیں دے رہی، گلیڈی ایٹرز کو اپنے نیٹ رن ریٹ کو بھی اچھا کرنا ہے،
محمد حفیظ بیمار ہیں جس کے باعث آج نہیں کھیل پائے، انہیں بخار ہے، اینٹی بائیوٹک لے رہے ہیں، محمد حسنین ٹخنے کی انجری کے باعث نہیں کھیل رہے