کراچی (اسٹاف رپورٹر) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کے ساتھ متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی نے سیلانی ویلفیئر انٹرنیشنل ٹرسٹ کا دورہ کیا
انتظامیہ کی جانب سے مہمانو ں کو سیلانی ویلفیٸر ٹرسٹ کے فلاحی کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی گٸی۔
قونصل جنرل یو اے ای بخیت عتیق الرومیتی نے ادارے کی بہترین دینی و فلاحی خدمات کو سراہتے ہوئے ہر ممکن معاونت کا عزم ظاہر کیا۔
متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی نے پیر کے روز گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی خصوصی دعوت پر سیلانی ویلفیٸر انٹرنیشنل ٹرسٹ کا خصوصی دورہ کیا۔ اس موقع پر سی اواو سیلانی ویلفیٸر محمد غزال اور افضل چامڈیا کی جانب سے معزز مہمانوں کو سیلانی ویلفیٸر انٹر نیشنل ٹرسٹ کے فلاحی کاموں بالخصوص آٸی ٹی پاک کے حوالے سے خصوصی بریفنگ دی گئی جس کے بعد گورنر سندھ نے قونصل جنرل کے ہمراہ آٸی ٹی فلور کا افتتاح بھی کیا۔
اس موقع پر قونصل جنرل یو اے ای بخیت عتیق الرومیتی نے سیلانی ویلفیٸر ٹرسٹ کی جانب سے ملک بھر میں جاری فلاحی کاموں اور بالخصوص آٸی ٹی (انفارمیشن ٹیکنالوجی) میں نوجوانوں کو دی جانے مفت تربیت کو سراہا۔
قونصل جنرل کاکہنا تھا کہ مولانا بشیر فاروقی اور ان کے ادارے کا وژن مستقبل کے روشن پاکستان کا وژن ہے۔ جدید تعلیم سے آراستہ نوجوان ہی دنیا بھر میں پاکستام کا نام روشن کرتے ہوئے ملک کی تعمیر وترقی میں اپنا مثبت کردار ادا کریں گے۔
بخیت عتیق الرومیتی نے سیلانی ویلفیٸر کے روشن وژن کو خراج تحسین پیش کرتے ہوۓ اپنے ہر ممکن تعاون کا عزم بھی ظاہر کیا۔
اس موقع پربانی وچیٸرمین سیلانی ویلفیٸر انٹرنیشنل ٹرسٹ مولانا بشیر فاروقی نے معززمہمانوں کی آمد پر ان کاشکریہ ادا کرتے ہوئے اعزازی شیڈز ہیش کیں