طالبات کو زہر دیناناقابل معافی جرم ہے، ایرانی سپریم لیڈر

ایران(اُمت نیوز)ایران کے سپریم لیڈ ر علی خامنہ آی کا کہنا ہے کہ طالبات کو زہر دینا نا قابل معافی جرم ہے۔
ایرانی سپریم لیڈر کا کہنا ہے کہ نومبر میں شروع ہونے والے حملوں کا سلسلہ ایران کے 31 صوبوں میں سے کم از کم 25 تک پھیل گیا ہے۔ جس سے سینکڑوں طالبات متاثر ہوئی ہیں۔
حکام طالبات کو زہر دینے کے معاملے کو سنجیدگی سے لینا چاہئے۔ یہ ایک ناقابل معافی جرم ہے، اس جرم کے مرتکب افراد کو سخت سزا دی جانی چاہئے ،
سرکاری میڈیا اور عہدیداروں کے مطابق ، مختلف اسکولوں میں ایک ہزار سے زیادہ ایرانی لڑکیوں کو نومبر سےہلکے زہر کے حملوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔