لاہور(امت نیوز) سینیئر سیاستدان چوہدری پرویز الہیٰ کو پی ٹی آئی کا صدر مقرر کردیا گیا
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے دستخط سے پرویزالہیٰ کی بطور صدر تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا
نوٹی فکیشن وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی، سیکریٹری جنرل اسد عمر، نائب صدر برائے میڈیا فواد چوہدری اور فوکل پرسن شیری مزاری کو بھی بھیجا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ چوہدری پرویز الہیٰ نے ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی۔ اس موقع پر پریس کانفرنس میں فواد چوہدری نے بتایا تھا کہ پرویز الہیٰ کو قانونی اور آئینی کارروائی مکمل ہونے کے بعد پی ٹی آئی کا صدر مقرر کیا جائے گا۔