کراچی (امت نیوز) چاکیواڑہ کے قریب ڈکیتی کی واردات کے دوران ملزمان نوبہاتا جوڑے کا 30 لاکھ روپے مالیت سے زائد کا سونا اور ایک لاکھ نقدی لے اڑے ۔
واقعے کے بعد واردات کا مقدمہ متاثرہ خاتون مہوش کی مدعیت میں چاکیواڑہ تھانے میں درج کرلیا گیا جس میں ان کا کہنا ہے کہ واردات کے وقت وہ گھر پر موجود نہیں تھیں۔
مدعی نے کہا کہ واردات کے وقت متاثرہ خاتون گھر پرموجود نہیں تھیں جب خاتون گھرپہنچی، تو فلیٹ کا دروازہ کھلا تھا اورسامان بکھرا پایا اور ملزمان 15 تولہ سے زائد کے زیورات اور ایک لاکھ روپے نقد رقم لے کر فرار ہوگئے