پی ایس ایل:کوئٹہ کے بولر بے بس،پشاور نے رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا

راولپنڈی(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمی نے کپتان بابر اعظم کی شاندار سنچری کی بدولت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 241 رنز کا ہدف دے دیا
پشاورنے 2 وکٹوں پر نقصان پر 240رنز اسکور کئے
راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے لیگ کے 25 ویں میچ میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو کامیاب ثابت ہوا
بابراعظم اور صائم ایوب نے اننگز کا آغاز کیا اور ٹیم کا اسکور 162 تک لے گئے ۔ اس موقع پر صائم ایوب 74رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ انہوں نے صرف 34گیندوں کا سامنا کیا ۔انہوں نے 5 چھکے اور 6 چوکے لگائے ۔ ان کی وکٹ ڈیوائن پریٹوریس نے حاصل کی
کپتان بابر اعظم نے پی ایس ایل کی پہلی سنچری اسکور کی انہوں نے صرف 65 گیندوں پر 115رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی ان کی اننگز میں 3 چھکے اور 15 چوکے شامل تھے ۔انہیں ایمل خان نے رن آؤٹ کیا
بابر اعظم اور صائم ایوب نے پاکستان سپرلیگ کی دوسری سب سے بڑی شراکت بنائی۔دونوں کے درمیان 162 رنز کی شراکت بنی۔
اس سے قبل بابر اعظم اور شرجیل خان نے176 رنز کی شراکت قائم کی تھی۔
بابر اور شرجیل نے 2021 میں کراچی کنگز کی جانب سے اسلام آباد کے خلاف ریکارڈ بنایا تھا۔
بابر اعظم پی ایس ایل کی ٹاپ تین شراکتوں میں حصہ دار ہیں۔ وہ شرجیل کے ساتھ 176، صائم کے ساتھ 162 اور لیونگسٹون کے ساتھ 157 رنز کی شراکت بنا چکے ہیں