کراچی (اسٹاف رپورٹر)غریب آبادفرنیچر مارکیٹ میں آتشزدگی کے باعث درجنوں دکانیں جل کر خاکستر ہوگئیں ۔ آتشزدگی کےد وران دو گاڑیاں بھی بری طرح متاثر ہوئیں جبکہ دکانوں سے سامان نکالنے کے دوران دو دکاندار بھی جھلس گئے ۔
دکانداروں نے فائر بریگیڈ کے دیر سے پہنچنے کا الزام لگایا۔ تفصیلات کے مطابق شریف آباد تھانے کی حدودو غریب آباد فرنیچر مارکیٹ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہلی دیکھتے دیگر دکانوں وک اپنی لپیٹ میں لینا شروع کردیا۔ آتشزدگی کی اطلاع پر مارکیٹ کے دکانداروں کے ساتھ ساتھ اطراف کے مکین کی کثیر تعداد وہاں جمع ہوگئی ۔
واقعے کی اطلاع فائر بریفیڈ کو دی گئی اور اس دوران دکانداروں نے اپنی مدد آپکے تحت آگ بجھانے کی کوشش کی اور اپنا سامان نکالنے لگے س دوران دو دکاندارو جھلس گئے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔ فائر بریگیڈ کا عملہ وہاں پہنچا اور آگ کی شدت کو دیکھتے ہوئے مزید گاڑیاں طلب کرلی گئیں ۔
فائر بریگیڈ حکام کے مطابق مختلف اسٹیشن کی 6 گاڑیوں کی مدد سے آگ پر قابو پایا گیا۔ دکانداروں نے دعویٰ کیا ہے کہ آگ لگنے کے دوران 45 بڑی اور چھوٹی دکانیں جل گئی ہیں اور وہاں موجود دو گاریاں بھی جل گئیں جبکہ دیگرمتاثر ہوئی ہیں ۔ دکانداروں نے الزام لگایا کہ فائر بریگیڈ کا عملہ دیر سے پہنچا اس لیے بڑا نقصان ہوا۔ فائر بریگیڈ کے عملے کے مطابق امدادی کاموں کے دوران لوگوں کے غیر معمولی رش کی وجہ سے امدادی کام میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ آگ لگنے کی وجہ اور اسکے نتیجے میں ہونے والے نقصان کا اندازہ نہیں لگایا جاسکا ہے ۔