لندن(امت نیوز)سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان کو تو خود گرفتاری دے دینی چاہیے تھی لیکن یہ کام تو بہادر لوگ کرتے ہیں۔
لندن میں میڈیا سے گفتگو کے دوران صحافی نے نواز شریف سے سوال کیا کہ کیا عمران خان کو وقار کے ساتھ گرفتاری دے دینی چاہیے تھی؟ اس پر انہوں نے کہا کہ عمران خان کو وقار کا مطلب بھی نہیں پتہ کیا ہے، وقار عمران خان کے قریب سے بھی نہیں گزرا۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ توشہ خانہ کا عمران خان سے پوچھیں جس نے چوری کی ہے۔
دریں اثنا نوازشریف نے ٹوئٹ کیا کہ گرفتاری کے خوف سے عمران خان جو سرکس لگائے بیٹھا ہے، اُسکی جگہ اگر رتی بھر بہادری اور غیرت رکھنے والا شخص ہوتا تو شرم سے ڈوب مرتا۔ بزدلی اور بے غیرتی کا دھبہ لگوانے کی بجائے سیاست چھوڑ دیتا