عمران خان کی رہائی کی صورت میں مسلم لیگ ن بھرپور احتجاج کرے گی۔ فائل فوٹو
عمران خان کی رہائی کی صورت میں مسلم لیگ ن بھرپور احتجاج کرے گی۔ فائل فوٹو

گیدڑ نے عورتوں اور بچوں کو ڈھال بنا رکھا ہے، مریم نواز

لاہور: مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ زمان پارک کے گیدڑ نے عورتوں اور بچوں کو ڈھال بنا رکھا ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ زمان پارک کا گیدڑ پولیس اور رینجرز اہلکاروں کے نہیں، عدالت اور ججوں کے سر پھاڑ رہا ہے، ملک کو تقسیم کرنے کی باتیں کرنے والا عدالتی احکامات کی دھجیاں بکھیر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کارکنوں کی ڈھال بنا تھا مگر عمران خان کیسا لیڈر ہے جس نےعورتوں اور بچوں کو ڈھال بنا لیا۔

واضح رہے کہ لاہور میں پولیس نے  پی ایس ایل میچ کی وجہ عمران خان کی گرفتار ی کا آپریشن روک دیا ہے، پولیس کو پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے سخت ترین مزاحمت کا سامنا تھا۔