عمران خان آج شام کارکنوں سے اہم خطاب کریں گے

عمران خان اپنے خطاب میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے ۔

               
March 15, 2023 · اہم خبریں, قومی
مذاکراتی ٹیم میں شامل تمام 7 لوگوں کے نام سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا،فائل فوٹو

مذاکراتی ٹیم میں شامل تمام 7 لوگوں کے نام سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا،فائل فوٹو

لاہور: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان آج شام کارکنوں سے اہم خطاب کریں گے ۔

پارٹی ذرئع کا کہناہے کہ عمران خان پولیس آپریشن، حکومتی انتقامی کارروائیوں کا احاطہ کریں گے ،عمران خان پولیس تشدد سے زخمی کارکنوں سے اظہار یکجہتی کریں گے،عمران خان آپریشن کیخلاف چٹان کی طرح کھڑے کارکنوں کو خراج تحسین پیش کریں گے ۔

ذرائع کاکہناہے کہ عمران خان اپنے خطاب میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے ،پی ٹی آئی کے پارٹی رہنماﺅں، ٹکٹ ہولڈرز،عہدیداروں اور کارکنوں کو زمان پارک پہنچنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔