شمالی کوریا کا طویل فاصلے تک مار کرنیوالا میزائل کا کامیاب تجربہ

پیانگ یانگ(امت نیوز) جنوبی کوریا اور جاپان کے رہنما ایک تاریخی سربراہی اجلاس کے لیے ملاقات سے قبل شمالی کوریا نے ایک بین البراعظمی بیلسٹک میزائل (آئی سی بی ایم) فائر کردیا ہے۔

شمالی کوریا نے بار ہا کہا ہے کہ وہ ایسی مشقوں کو اشتعال انگیزی کے طور پر دیکھتا ہے۔ جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف سٹاف (JCS) نے کہا کہ میزائل شمالی کوریا کے مشرقی ساحل پر پیانگ یانگ سے 07:10 (22:10 GMT) پر داغا گیا۔

پیانگ یانگ سے یہ چوتھا میزائل لانچ ہے، حالانکہاس سے پہلے میزائل  مختصر فاصلے کے تھے۔