واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک)ایران نے سعودی عرب کے ساتھ سفارتی تعلقات کی بحالی کے بعد یمن میں اپنے حوثی اتحادیوں کو ہتھیار کی فراہمی روکنے آمادگی ظاہر کردی ہے ۔
امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے سعودی حکام کے حوالے سے بتایا کہ ریاض اور تہران کی جانب سے گزشتہ ہفتے کے باہمی تعلقات کے بعد ایرانی حکام نے کہا کہ ان کا ملک حوثیوں پر سعودی عرب پر حملے بند کرنے کے لیے دباؤ ڈالے گا۔
ایران اور سعودی عرب نے دو ماہ کے اندر تعلقات کی بحالی اور دہائی سے بند سفارت خانے دوبارہ کھولنے پر اتفاق کیا ہے۔چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ہونے والے مذاکرات میں سعودی عرب اور ایران کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی، ایک دوسرے کی ریاستی خود مختاری کے احترام اور اندرونی معاملات میں مداخلت نہ کرنے پر اتفاق کرتے ہوئے رُوٹ میپ پر ترتیب دیدیا گیا۔