لاہور(اُمت نیوز) چیئرمین تحریک انصاف عمران خا ن کمرہ عدالت پہنچ گئے۔
عدالت عالیہ نے عمران خان کو حفاظتی ضمانت کیلیے پیش ہونے کیلیے ساڑھے 5 بجے تک کا وقت دیا تھا۔ عدالت نے تمام مقدمات کی تفصیل عمران خان کو پیش کرنے کا حکم دےدیا۔
لاہور ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
سابق وزیراعظم عمران خان کی ہائیکورٹ روانگی کے وقت کارکنوں کی بڑی تعداد زمان پارک کے باہر موجود تھی۔ انہوں نے عمران خان کو دیکھتے ہی حمایت میں نعرے بازی شروع کر دی۔