اسلام آباد(اُمت نیوز)وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پاکستان کو چین سے 50 کروڑ ڈالر موصول ہوگئے ہیں۔
اپنے بیان میں اسحاق ڈار نے کہا کہ چین سے ملنے والی رقم سے زرمبادلہ ذخائر میں بہتری آئے گی۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ چین کے بینک سے مزید 30 کروڑ ڈالر قرض کیلئے پیشرفت جاری ہے۔
اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ چینی بینک آئی سی بی سی سے مجموعی طور پر پاکستان کو 1 ارب 30 کروڑ ڈالر قرض ملنا ہے۔