بھارت(اُمت نیوز) بھارت میں مسلمان دشمنی عروج پر پہنچ گئی۔ آسام میں مدرسے بند کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق یہ اعلان بھارتی ریاست آسام کے ہندو انتہا پسند وزیر اعلیٰ نے کیا ۔ ریاست میں اب تک 600 مدرسے بند کرچکے ہیں
ریاست آسام کے ہندو انتہا پسند وزیراعلیٰ ہیمانت بسوا شرما نے ایک ریلی سے خطاب میں فخریہ اعلان کیا کہ وہ ریاست میں اب تک 600 مدرسے بند کرچکے ہیں۔
مسلمان دشمن وزیراعلیٰ نے مزید زہر اگلتے ہوئے کہا کہ وہ آسام میں تمام مدرسے بند کردیں گے
کیونکہ ہمیں مدرسے نہیں چاہیئے ہیں بلکہ اسکول، کالجز اور یونیورسٹیز چاہیئے ہیں۔
*I have closed 6,000 #madrasas. My intention is to shut down all the madrasas. We need doctors, engineers-school, colleges & universities. New #India doesn't need madrasas* #Assam Chief Minister #HemantaBiswaSarma in #Belagavi #Karnataka during #VijayaSankalpaYatre. pic.twitter.com/pJY3AmyE7g
— Imran Khan (@KeypadGuerilla) March 17, 2023
ہندو انتہا پسند وزیراعلیٰ کا یہ بھی کہنا تھا کہ بنگلا دیش سے لوگ یہاں آ کر ہماری تہذیب اور ثقافت کیلئے خطرہ بن رہے ہیں۔
بھارت میں رہنے والے مسلمان اور عیسائی تو خود کو فخر سے مسلمان اور عیسائی کہتے ہیں لیکن ہندو یہ بات نہیں کہتے۔