سوات(بیورورپورٹ) سوات میں دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے 18 مارچ سے 23 مارچ تک 5 دنوں کیلئے دفعہ 144 نافذ کردی۔
ڈپٹی کمشنر سوات عرفان اللہ وزیر نے عوامی مفاد کی خاطر سوات میں تمام رش والے مقامات پر ممکنہ دہشت گردکارروائیوں کی رپورٹ کے پیش نظر پابندی عائد کی ہے جس میں مزید توسیع بھی کی جاسکتی ہے،
ضلع سوات میں قیمتی جانوں کی حفاظت اور امن و امان قائم رکھنے کیلئے پانچ یا پانچ سے زائد افراد کے اکھٹا ہونے پر پابندی ہوگی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔