پی ٹی آئی کے سابق ایم این اےامجد نیازی گرفتار

تھانہ رمنا منتقل کردیا گیا۔ امجد نیازی کو عمران خان کی گاڑی کے آگے سے گرفتار کیا گیا

               
  March 18, 2023 · قومی

اسلام آباد(امت نیوز)پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے سابق رکن قومی اسمبلی امجد خان نیازی کو گرفتار کرلیا

میڈیا رپورٹس کے مطابق امجد خان نیازی کو عمران خان کی گاڑی کے آگے سے گرفتار کرکے تھانہ رمنا منتقل کردیا گیا

امجد خان نیازی  میانوالی سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے