کراچی(امت نیوز)شہر قائد میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابر آلود رہے گا جبکہ بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق اس دوران شہرِ قائد کا زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔
محکمۂ موسمیات نے بتایا ہے کہ کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجۂ حرارت 21.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
محکمۂ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ شہر میں شمال مشرق کی سمت سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 7 کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے۔
محکمۂ موسمیات نے یہ بھی بتایا ہے کہ کراچی کی ہوا میں موجود نمی کا تناسب 79 فیصد ریکارڈ ہوا ہے۔