عمران خان کی رہائی کی صورت میں مسلم لیگ ن بھرپور احتجاج کرے گی۔ فائل فوٹو
عمران خان کی رہائی کی صورت میں مسلم لیگ ن بھرپور احتجاج کرے گی۔ فائل فوٹو

مریم نواز کے تینوں حلقوں سے کاغذات نامزدگی منظور

لاہور: مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے۔

مسلم لیگ ن کی چیف آرگنازئر مریم نواز نے 16 مارچ کو پنجاب کے 3 حلقوں سے انتخابات میں حصہ لینے کے لیے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے، مریم نواز کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے ہیں۔

لاہور میں ریٹرنگ آفیسر نے مریم نواز کے پی پی149سے کاغذات نامزدگی منظور کیے۔ مریم نواز کی جانب سے ان کے نمائندے خالد اسحاق ریٹرنگ آفیسر کے روبرو پیش ہوئے۔

مریم نواز نے لاہور کے حلقہ پی پی 173 اورگوجرانوالہ کے حلقہ پی پی 63 سے بھی الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے،ان حلقوں پر بھی کاغذات نامزدگی جمع کرا رکھے ہیں۔