ماہ رمضان کیلئے وفاقی سرکاری دفاتر کے اوقات کار جاری

اسلام آباد(امت نیوز) ماہ رمضان کے لیے وفاقی سرکاری دفاترکے اوقات کار جاری کر دیے گئے ہیں۔

حکومت کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق رمضان المبارک میں وفاقی سرکاری دفاتر کے اوقات کار پیر سے جمعرات تک صبح ساڑھے 7بجے  سے دن ڈیڑھ  بجے تک ہوں گے۔

سرکاری اعلامیے کے مطابق جمعہ کو وفاقی سرکاری دفاتر کے اوقات صبح ساڑھے  سے دن 12 بجے تک ہوں گے ۔ ہفتے اور اتوار کے روز عام تعطیل ہو گی