واشنگٹن(امت نیوز) پاکستانی عوام نے بدترین مہنگائی ، کمزور ملکی معیشت ، بے روزگاری اور سیاسی کشیدگی کے باوجود خوش رہنا نہیں چھوڑا ۔ دنیا بھر کے خوش و خرم قوموں کی فہرست میں پاکستان نے بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا
خوش و خرم ممالک کی2023 کی فہرست جاری کی گئی ہے جس میں فن لینڈ مسلسل چھٹے سال پہلے نمبر پر ہیں۔ فہرست کے مطابق دوسرے نمبر پر ڈنمارک اور تیسرے نمبر پر سوئٹزرلینڈ کے لوگ سب سے زیادہ خوش رہنے والے قرار پائے
سروے میں پاکستان کا نمبر 103 واں ہے جب کہ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہونے کے دعویدار بھارت 136 ویں نمبر پر ہیں۔ پاکستانی ذہنی طور پر بھارتیوں سے زیادہ خوش اور مطمئن ہیں۔
دنیا کی سب سے ناخوش اقوام میں دہائیوں سے جنگ زدہ ملک افغانستان کا نمبر پہلا ہے جس کے بعد زمبابوے اور روانڈا کا نمبر آتا ہے۔
یاد رہے کہ دنیا کے خوش باش اقوام کی درجہ بندی وہاں رہنے والے عوام میں امید، انسانی صلاحیت اور زندگی پر ماحول کے اثرات کی بنیاد کی جاتی ہے۔