مفتی پوپلزئی نے بھی رمضان کے چاند کیلئے 22 مارچ کو اجلاس بلالیا

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیرصدارت 22 مارچ کو پشاور میں ہوگا

March 20, 2023 · قومی

پشاور(امت نیوز) رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 22 مارچ کو پشاور میں ہوگا۔

دوسری طرف پشاور کی غیرسرکاری رویت ہلال کمیٹی نے رمضان کا چاند دیکھنے کیلئے مسجد قاسم علی خان میں اجلاس 22 مارچ کو طلب کرلیا ہے۔اجلاس کی صدارت مفتی شہاب الدین پوپلزئی کریں گے

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کی صدارت چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے اور اوقاف ہال میں اجلاس میں رمضان کے چاند سے متعلق اعلان کیا جائے گا۔