لاہور(امت نیوز)پاکستان تحریک انصاف نے مینار پاکستان پر جلسہ 22 کے بجائے 23 مارچ کو کرنے پر غور شروع کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان اور صدر پرویز الہٰی کے درمیان ملاقات میں مینار پاکستان جلسے کی تاریخ پر مشاورت کی گئی۔
میڈیا رپورٹس میں ذرائع کے حوالے سے بتایاگیا کہ پی ٹی آئی اب 23 مارچ کو جلسہ کرنے کی درخواست دے گی۔
پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق حکومت نے تاحال 22 مارچ کو جلسہ کرنے کی اجازت نہیں دی، جلسے کے انتظامات کےلیے کم از کم 3 دن درکار ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق حکومتی اجازت نہ ملنے کے باعث اب 22 مارچ کو جلسے کا انعقاد ممکن نہیں رہا۔