واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک) عالمی انسانی حقوق پر امریکی انتظامیہ کی سالانہ رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی حکومت آئینی طریقے سے ہٹائی گئی۔اورشہباز شریف کی قیادت میں مخلوط حکومت بنائی گئی۔
امریکی انتظامیہ نے اپنی رپورٹ میں الزام لگایا گیا کہ پاکستان میں گزشتہ برس انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری رہیں، سابق وزیراعظم کے قریبی ساتھیوں نے ٹارچر کا دعویٰ کیا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، آزادی اظہار و صحافت پر پابندیاں مودی حکومت میں عائد کی جارہی ہیں