لاہور (اُمت نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے انٹرویو پاس کرنے والے ایڈیشنل سیشن جج اور سول جج کے امیدواروں کے نتائج کا اعلان کر دیاگیا ہے۔
نتائج کے مطابق 20 امیدوار ایڈیشنل سیشن کے عہدے کے لیے کامیاب قرار دیئے گئے ہیں جبکہ بطور امیدوار 26 وکلا سول جج کے عہدے کے لیے کامیاب ہوئے۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد کامیاب ہونے والے امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔