لاہور کی سیشن کورٹ نے زمان پارک پولیس آپریشن کیس میں وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ، مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز اور آئی جی پنجاب سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب کرلیا۔
ایڈیشل اینڈ سیشن جج حسنین رضا نے پولیس کی جانب سے زمان پارک آپریشن کرنے کے معاملے پر مریم نواز، رانا ثناء اللہ، آئی جی پنجاب، سی سی پی او سمیت دیگر کے خلاف اندراج مقدمے کی درخواست پر سماعت کی۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر درخواست گزار کے وکیل سے دلائل طلب کرلیے۔عدالت نے رانا ثناء اللہ، مریم نواز اور آئی جی پنجاب سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 24 مارچ تک ملتوی کردی۔
ٹی آئی کی جانب سے زمان پارک پولیس آپریشن کے تناظر میں مریم نواز، رانا ثناء اللہ اور دیگر کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کی گئی۔
درخواست زمان پارک کے کئیر ٹیکر اویس نیازی نے میاں علی اشفاق ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی۔