واردات کے بعد ملزمان فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے، فائل فوٹو
 واردات کے بعد ملزمان فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے، فائل فوٹو

بدین، اسکول میں اندھا دھند فائرنگ، ہیڈماسٹر، 5 اساتذہ ، طالبعلم زخمی

بدین میں اسکول پر اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں ہیڈماسٹر اور 5 اساتذہ سمیت زخمی ہو گئے، گولیوں کی زد میں آ کرایک طالبعلم بھی شدید زخمی ہو گیا۔

نواحی علاقے پنگریو میں پلاٹ کے تنازع پر ملزمان نے اسکول پر گولیوں کی بوچھاڑ کر دی، گولیوں کی زد میں آ کر ہیڈماسٹر،5 اساتذہ اور طالبعلم زخمی ہو گئے، فائرنگ سے بچوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، وہ چیخ و پکار کرتے رہے۔

پنگریو پولیس کے مطابق زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی۔