چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی دو نیب کیسز میں بھی حفاظتی ضمانت منظورکر لی گئی۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کی نیب کے 2 کیسز میں حفاظتی ضمانت پر لاہور ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی ۔
دوران سماعت عمران خان نے کہا کہ الیکشن کا اعلان ہو چکا، سارا وقت عدالت اور وکیلوں کے ساتھ گزر جاتا ہے۔ الیکشن کیلیے ٹکٹ دینے تک کا ٹائم نہیں مل رہا۔ 50 سال میں ایک مقدمہ مجھ پر نہیں، موجودہ حکمرانوں نے ایک ماہ میں 100 ایف آئی آر کروا دی ہیں۔
عدالت نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد عمران خان کی حفاظتی ضمانت 31 مارچ تک منظور کرلی ۔