اسلام آباد:عمران خان کے عدالت چھپ کر آنے کے بیان پر مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ دہشت گرد چھپ کرہی عدالت آتے ہیں، وقت دور نہیں منہ چھپا کر آنا پڑے گا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ کیا اُس وقت شرم اور حیا کہاں تھی جب مریم نواز کے بیڈ روم میں رات کو گھسنے کا آرڈر دیا تھا، مریم کے نیب سیل میں کیمرہ لگا کر اپنے موبائل پہ دیکھتے تھے، اس وقت شرم کہاں تھی، شہباز شریف کی بیٹی کے گھر نیب کو حملہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے، فریال تالپور کوعید پر اسپتال سے گھسیٹ کر لاتے ہوئے اور مسجدِ نبوی اور لندن میں مجھ پر حملہ کراتے شرم آئی تھی؟۔
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ زمان پارک لاہور جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں پولیس اہلکاروں پر حملہ ہوا، اور عمران خان کہتے ہیں ان کی بیوی ڈر گئی۔
عمران خان کے عدالت میں بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سوال کیا کہ کیا پنکی باجی(بشریٰ بی بی) کو ہیرے اور انگوٹھیاں لیتے ڈر لگا تھا اور ان کی چیخیں نکلتی تھیں؟۔
مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ لاہور اور اسلام آباد میں پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے پولیس کے سر توڑنے، پٹرول بم پھینکنے، جوڈیشل کمپلیکس پہ مسلح جتھوں سے حملہ آور ہونے کے بعد بیوی (عمران خان کی اہلیہ ) تمہاری ڈر گئی؟۔
دہشت گرد چھُپ کر ہی عدالت آتے ہیں، وقت دور نہیں منہ چھپا کر آنا پڑے گا پولیس کے سر توڑنے، پٹرول بم پھینکنے، جوڈیشل کمپلیکس پہ مسلح جتھوں سے حملہ آور ہونے کے بعد بیوی تمہاری ڈر گئی؟ مریم نواز کے نیب سیل میں کیمرہ لگا کر اپنے موبائل پہ دیکھتے تھے، اُس وقت شرم اور حیا تھی؟
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) March 21, 2023
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے لاہور ہائی کورٹ میں عدالت کے سامنے پیش ہوکر بیان دیا کہ میری اسلام آباد عدالت میں پیشی کے موقع پر میری غیر موجودگی میں پولیس نے میرے گھر پر حملہ کیا اور شیشے توڑ دیے۔
عمران خان نے مزید کہا کہ میری اہلیہ بشریٰ بی بی پردہ کرتی ہیں، وہ شیشے کے پیچھے تھیں، جب شیشے توڑے گئے تو وہ ڈر گئیں اور انہوں نے چیخیں بھی ماری۔
واضع رہے چیئرمین پی ٹی آئی نے عدالت سے یہ بھی کہا کہ میں آج چھپ کر عدالت پہنچا ہوں، اس گاڑی میں آیا ہوں جسے کوئی نہیں جانتا۔