فیصل آباد(امت نیوز)فیصل آباد میں مفت آٹا بزرگ شہری کی جان لے گیا
فیصل آباد میں مفت آٹے کی تقسیم کے دوران بد نظمی سے بزرگ شہری جاں بحق ہوگیا۔
اسسٹنٹ کمشنر نے بدنظمی کی تردید کی اور کہا کہ آٹے کی تقسیم میں کوئی بےنظمی نہیں ہوئی، بزرگ شہری کی موت پارک کے باہر سڑک پر ہوئی۔
دوسری جانب نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے مفت آٹے کی فراہمی کے دوران بد نظمی کا نوٹس لے لیا۔
انہوں نے مختلف شہروں میں بدنظمی کے واقعات پر صوبائی انتظامیہ سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے آٹا فراہمی کے سینٹرز پر انتظامات کو بہتر بنانے کی ہدایت کی۔