پی آئی اے کا ایک دن کیلئے کرایوں میں کمی کا اعلان

کرائے 10فیصد کم وصول کئے جائیں گے،اطلاق اندرون ملک فلائٹس پر اطلاق ہوگا

               
  March 21, 2023 · قومی
رعایتی کرائے فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے، فائل فوٹو

رعایتی کرائے فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے، فائل فوٹو

اسلام آباد(امت نیوز)قومی ایئرلائن پی آئی اے نے یوم پاکستان کی مناسبت سے کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا۔
قومی لائن انتظامیہ نے 23 مارچ یوم پاکستان کو سفر کرنے والے مسافروں کے لئے پی آئی اے نے کرایوں پر 10 فیصد رعایت دینے کا اعلان کردیا۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے نے یوم پاکستان پر اپنے مسافروں کو ہرسال کی طرح امسال بھی خصوصی رعایت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
واضح کیا گیا کہ دس فیصد رعایت کی سہولت صرف ایک دن یعنی 23 مارچ کو ہی دستیاب ہوگا اور اندرون ملک فلائٹس پر اس کا اطلاق ہوگا۔