بلٹ پروف شیشوں تنصیب

اقدام قتل کیس:عمران خان کی ضمانت میں 6اپریل تک توسیع،حاضری سے استثنا

اسلام آباد(امت نیوز)اسلام آباد ہائی کورٹ نے اقدام قتل کے مقدمے میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو کی عبوری ضمانت میں 6 اپریل تک توسیع دے دی ، عدالت نے عمران خان کو حاضری سے استثنا بھی دے دیا

اسٹیٹ کونسل نے عدالت کو بتایا کہ عمران خان ابھی تک مقدمہ میں شامل تفتیش ہی نہیں ہوئے۔ عدالت نے عمران خان کے بیان کے لیے وکیل فیصل چوہدری کو کوآرڈینیٹ کرنے کی ہدایت کر دی۔

اسلام ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے عمران خان کی چوہدری ضمانت پر سماعت کی۔ عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری ایڈووکیٹ نے کہا درخواست گزار یہاں پیش ہونا چاہتے تھے مگر لاہور ہائی کورٹ میں بھی پیش ہونا تھا اس لیے نہیں آسکے۔

اسٹیٹ کونسل ذوہیب گوندل نے کہا درخواست گزار ابھی تک شامل تفتیش نہیں ہوئے۔ دو نوٹسز جاری کیے مگر وہ ابھی تک پیش نہیں ہوئے۔ فیصل چوہدری ایڈووکیٹ نے کہا تفتیشی افسر سمجھتے ہیں کہ فزیکل بیان ریکارڈ کرانا ضروری ہے۔تفتیشی افسر میرے ساتھ چلیں میں خود ان کا بیان لاہور میں ریکارڈ کراتا ہوں یا جس دن عمران خان نے یہاں پیش ہونا ہے اسی دن یہاں بیان ریکارڈ کیا جائے۔

چیف جسٹس نے کہا کیس کے تفتیشی افسر اور عمران خان کے وکیل دونوں مل کر فیصلہ کریں کہ کیا کرنا ہے۔ عمران خان کے خلاف محسن شاہ نواز رانجھا کی مدعیت میں اقدام قتل کا مقدمہ درج ہے